پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سیاستدان اپنی چالبازیوں سے باز نا آئے، سیلاب متاثرہ شہریوں کا جینا محال، بلاول بھٹو نے اپنی ذمہ داریوں کو بھول کر عمران خان کی خامیوں پر نظر جما لی

ہم نے 35 ارب روپے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کے لیے وقف کیے ہیں، یہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بڑی تباہی ہے، بلاول بھٹو

سیاستدان اپنی چالبازیوں سے باز نا آئے، سیلاب متاثرہ شہریوں کا جینا محال، بلاول بھٹو نے اپنی ذمہ داریوں کو بھول کر عمران خان کی خامیوں پر نظر جما لی ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی تعداد سری لنکا کی آبادی سے زیادہ ہے، ہمارا ایمان سکھاتا ہے کہ خدا اتنا ہی بوجھ ڈالتا ہے جتنا ہم سہہ سکیں، جب لوگ ہیلی کاپٹر کی مدد مانگ رہے تھے تو ہیلی کاپٹر عمران خان کی جلسہ گاہ خشک کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 35 ارب روپے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کے لیے وقف کیے ہیں، یہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بڑی تباہی ہے، سیلاب سے 20 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، سیلاب سے 72 اضلاع میں 3 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تباہی میں عوام کی مدد پر ملٹری و سول ایڈمنسٹریشن قابل تعریف ہیں، سیلاب متاثرین میں 25 ہزار روپے فی خاندان تقسیم کیے جا رہے ہیں، ریسکیو اور ریلیف کے مرحلے سے نکلیں گے تو تعمیر نو کے مرحلے میں داخل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں پانی ایک دو دن نہیں، مشکل سے مہینوں تک نکال پائیں گے، ہم گاؤں اور گوٹھوں کو خالی کرا کر ان کی مدد کرنے کی کوشش کریں گے ، ابھی پہلی ترجیح ریسکیو اور ریلیف ہے ، سیلاب متاثرین کی تعداد سری لنکا کی آبادی سے زیادہ ہے، ہمارے پاس خیمے نہیں ہیں ، ابھی تک سپلائی ڈیمانڈ سے مطابقت نہیں رکھتی۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولیان ہارنس کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ موسمی تغیر کے دریاؤں کے اثرات پر بھی کام کر رہے ہیں، بڑا سیلاب موسمیاتی تغیر کی وجہ سے ہے، پاکستان جیسا ملک اس بڑی سطح کی تباہی کا شکار ہوتا ہے تویہ مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ جولیان ہارنس کا کہنا تھا کہ آنے والے دن بہت سرد ہوں گے، بچوں کی دوائیں اور ہنگامی خوراک کی اپیل ہے، ہماری 16 کروڑ ڈالر کی اپیل ان تمام معاملات کو کورکریگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.