پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی اہم ملاقات، خان صاحب نوں خوش رکھیا کروکے ڈائیلاگ کے بعد پرویز الٰہی نے چاپلوسی کی تمام حدیں پار کرلیں

چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب ہائوس کے منتظمین کو عمران خان کو خوش رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نوں خوش رکھیا کرو

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی اہم ملاقات، خان صاحب نوں خوش رکھیا کروکے ڈائیلاگ کے بعد پرویز الٰہی نے چاپلوسی کی تمام حدیں پار کرلیں ۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد چاپلوسی کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب ہاؤس سیمینار ہال کا دورہ کیا اور وہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے منتظمین کو عمران خان کو خوش رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نوں خوش رکھیا کرو۔اس موقع پر چوہدری مونس الٰہی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور عمران خان کے مابین ملاقات بھی ہوئی۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ، لاہور، ملتان سمیت 4 شہروںمیں پہلوانوںکیلئے جم اورکمپلیکس بنائیں گے۔ بڑے ادارے کھلاڑیوں کو ملازمتیں دیں تاکہ وہ روزگار سے بے فکر ہو کر کھیل سکیں۔ وہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں پرائیڈ آف پنجاب سپورٹس ایوارڈ اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز ا لٰہی نے کہاکہ سپورٹس کے شعبے میں گولڈمیڈلز کی خوشی ملنا قابل تحسین ہے۔ماضی میں نظر انداز سپورٹس کے شعبے کو دوبارہ بحال اور فنکشنل کریں گے۔نجی یونیورسٹیوں میں سپورٹس کے فروغ کیلئے وائس چانسلرز کو بلا رہا ہوں۔بچو ںکے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے غیر ملکی اور اچھے کوچ لائیں گے۔ وزیراعلی پرویز الہی نے کہاکہ قذافی سٹیڈیم کے نزدیک ایک ارب ڈالر سے 25 منز لہ کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.