پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گی یا اضافہ؟ پاکستانیوں میں سنسنی پھیلا دینے والی خبر سامنے آگئی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں10 روپے فی لیٹر تک کمی کیساتھ ساتھ ٹیکسز بڑھانے کی صورت میں قیمتیں برقرار رکھنے کی تجاویز دئیے جانیکا امکان

عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گی یا اضافہ؟ پاکستانیوں میں سنسنی پھیلا دینے والی خبر سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان اوگرا عمران غزنوی کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں سے متعلق غلط معلومات سے اجتناب کیا جائے گا۔قبل ازیں ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں پر غلط معلومات تیل سپلائی مارکیٹ خراب کرتی ہیں۔عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کے پیش نظر اوگرا کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں10 روپے فی لیٹر تک کمی کے ساتھ ساتھ ٹیکسز بڑھانے کی صورت میں قیمتیں برقرار رکھنے کی الگ الگ تجاویز دئیے جانے کا امکان ہے ۔ اوگرا ذرائع کے مطابق عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت 100.99 ڈالرفی بیرل تک ہوگئی ، برنٹ آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 100.99 ڈالرفی بیرل ہے۔ڈبلیوٹی آئی منڈی میں خام تیل کی قیمت 93.06 ڈالرفی بیرل ہے۔

ذرائع مطابق اوگرا نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ کا آغازکردیا،پٹرولیم مصنوعات سے متعلق اوگرا 2 تجاویز حکومت کو بھجوائے گا۔ گزشتہ ایک ماہ میں عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا، ذرائع اوگرا کے مطابق گزشتہ 15 دن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں90 ڈالر فی بیرل تک رہیں۔ عالمی منڈیوں کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی تجویز دی جائے گی۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں10روپے فی لیٹر تک کمی تجویزکی جا سکتی ہے۔ٹیکسز بڑھانے کی صورت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کی تجویز دی جاے گی، ذرائع اوگرا کا کہنا ہے کہ عالمی منڈیوں کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت نہیں بنتا۔ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی تجاویز 30 اگست کو حکومت کو بھجوائے گا۔وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے 31 اگست کوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فیصلہ کرے گی۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.