پاکستان

شہباز گل کی اڈیالہ جیل میں طبیعت اچانک بگڑ گئی، ڈاکٹروں نے بھی ڈیرے لگا لیے

پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے، شہباز گل کا مکمل طبی معائنہ کیا جائیگا' شہباز گل کو جیل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما شہباز گل کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہونے کے بعد پمز اسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی ڈیرے لگا لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ شہبازگل کو سینے میں درد اور سانس کی تکلیف بتائی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے، شہباز گل کا مکمل طبی معائنہ کیا جائیگا۔ جیل ذرائع کے مطابق شہباز گل کو جیل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.