پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک میں شدید بارشوں کے بعد پاکستانیوں کے لئے چونکا دینے والی خبرآگئی، سردی کی شدت میں کتنا اضافہ ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے دنگ کر دینے والی پیشگوئی کر دی

گرمی ، سردی اور بارشوں کی شدت میں بھی اضافہ ہو گا جب کہ برفانی جھیل پھٹنے کے واقعات بھی بڑھ سکتے ہیں: محکمہ موسمیات

ملک میں شدید بارشوں کے بعد پاکستانیوں کے لئے چونکا دینے والی خبرآگئی، سردی کی شدت میں کتنا اضافہ ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے دنگ کر دینے والی پیشگوئی کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شدید گرمی، موسلا دھار بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کو موسم بدلنے کے بعد بھی اچھی خبریں نہیں ملیں گی کیونکہ محکمہ موسمیات نے اب ملک بھر میں شدید ترین سردی کی بھی پیشگوئی کر دی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ محکمہ موسمیات نے رواں سال موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث خشک بارشوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہیٹ ویوز، برفانی جھیلوں کے پھٹنے کے واقعات میں اضافے، سیلاب اور اس کے بعد کولڈ ویوز کا خطرہ بھی ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات شروع ہو چکے ہیں جنہیں نظر انداز کیا جا سکتا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر رواں سال ہر موسم شدید سے شدید تر ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی بارشوں کے بعد اب ملک میں موسم سرما کے دوران سردی بھی شدید پڑے گی۔محکمہ موسمیات نے ایکسٹریم کولڈ ویوز کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس سال ہر موسم اپنے معمول سے زیادہ شدت سے آئے گا۔گرمی ، سردی اور بارشوں کی شدت میں بھی اضافہ ہو گا جب کہ برفانی جھیل پھٹنے کے واقعات بھی بڑھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.