پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسلم لیگ ن کے رہنماء طلال چوہدری نے سربراہ پی ٹی آئی عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر ایسا الزام لگا دیا کہ ملک میں نیا طوفان برپا ہوگیا

عمران خان عادی مجرم ہیں،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مجھے بالواسطہ کہا کہ میں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بیان دوں

مسلم لیگ ن کے رہنماء طلال چوہدری نے سربراہ پی ٹی آئی عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر ایسا الزام لگا دیا کہ ملک میں نیا طوفان برپا ہوگیا ۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے الزام لگایا ہے کہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے مجھے بالواسطہ کہا کہ میں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بیان دوں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عادی مجرم ہیں، مجھے بھی دوبارہ جواب دینے کا موقع دیا جاتا تو شاید ریلیف مل جاتا۔ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مجھے بالواسطہ کہا کہ میں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف بیان دوں، عدلیہ کو اگر نظر ثانی کرنی ہے تو تمام سزاں کی کرنا ہوگی جو ثاقب نثار نے دی، میں ثاقب نثار پر الزام نہیں لگا رہا، حقائق بیان کر رہا ہوں۔ رہنماء ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پہلے ہی ایک توہین عدالت کیس میں وارننگ ہوچکی ہے، سوتیلے اور لاڈلے والا سلوک ختم ہونا چاہیے، مجھے اور دانیال عزیز کو وارننگ نہیں دی گئی، فرد جرم عائدکی گئی، ہم اپنی صفائیاں دیتے رہے مگر کہیں سنوائی نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.