پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف ) سے پاکستان کو پہلی قسط موصول ہوگئی، اب مہنگائی میں کتنی کمی آئے گی؟ تفصیل آگئی

آئی ایم ایف سے1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی' موصول شدہ رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی

پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف ) سے پاکستان کو پہلی قسط موصول ہوگئی، اب مہنگائی میں کتنی کمی آئے گی؟ تفصیل آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئی ایم ایف سے1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے، آئی ایم ایف بورڈ نے ساتواں اور آٹھواں جائزہ مکمل ہونے پر قسط جاری کی ہے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے موصول شدہ رقم سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرض پروگرام میں جون 2023ء تک توسیع کی منظوری دینے کا اعلان کیا تھا، پاکستان کے لیے قرض پروگرام 6 ارب ڈالر سے بڑھا کر ساڑھے 6 ارب ڈالر کر دیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں، پاکستان کو توانائی کے نقصانات کم کرنا ہوں گے اور ٹیکس آمدنی بڑھانا ہوگی، پاکستان کو مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ یقینی بنانا ہو گا،کاروبار کرنے کا ماحول بہتر بنا کر پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ بہتر اقدام ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.