پاکستانفیچرڈ پوسٹ

حکومت پاکستان کا بڑا کارنامہ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کرنے کے لئے فرانس اور جرمنی سمیت 7 مختلف ممالک کی 15 غیر ملکی این جی اوز کو کام کرنے کی اجازت دیدی

جن بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کو اجازت دی گئی 'ان میں برطانیہ کی ٹیئرفنڈ اور مسلم ہینڈز، ہیلپیج انٹرنیشنل،ہیومن اپیل،کشمیرآرفن ریلیف شامل ہیں

حکومت پاکستان کا بڑا کارنامہ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کرنے کے لئے فرانس اور جرمنی سمیت 7 مختلف ممالک کی 15 غیر ملکی این جی اوز کو کام کرنے کی اجازت دیدی ۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ دار سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ ان 15 بین الاقوامی این جی اوز نے حکومت سے متاثرین کی امداد کے لیے کام کی اجازت مانگی تھی۔ ذرائع کے مطابق جن بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کو اجازت دی گئی ہے ان میں برطانیہ کی ٹیئرفنڈ اور مسلم ہینڈز، ہیلپیج انٹرنیشنل،ہیومن اپیل،کشمیرآرفن ریلیف شامل ہیں۔ ان کے علاوہ امریکی این جی اوز کیئرانٹرنیشنل،مرسی کور اور کیتھولک ریلیف کو بھی اجازت دی گئی ہے۔ فرانس کی جن این جی اوز کو اجازت دی گئی ہے ان میں سکیور اسلامک فرانس، ایم ایس ایف شامل ہیں۔ ترکی کی معارف فاؤنڈیشن کے علاوہ جاپان کی2 این جی اوز اے اے آر اور کے این کے کے علاوہ جرمن این جی او لائف لائن کرسچین ڈویلیپمنٹ اور سی بی ایم ای وی کو بھی کو بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کی اجازت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.