پاکستان

روپیہ کی قدر میں کمی ، ڈالر میں ایک بار پھر حیران کن اضافہ

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 38 پیسے بڑھ کر 218.98 روپے ' اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوگیا

آئی ایم ایف سے قرض کی قسط موصول ہونے کے باوجود روپیہ کی قدر میں کمی اور ڈالر میں ایک بار پھر حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے نئی قیمت بھی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)سے قرض کی قسط موصول ہونے کے باوجود پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 38 پیسے بڑھ کر 218.98 روپے ہے۔ علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہو کر225 روپے کا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.