پاکستان

پاکستانی سیلاب متاثرین کی امدادکیلئے گوگل بھی میدان میں آگیا، بڑا اعلان کر دیا

پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ ہر فرد سے گہری ہمدردی ہے، پاکستان میں سب کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھتے دیکھا: گوگل

پاکستانی سیلاب متاثرین کی امدادکیلئے گوگل بھی میدان میں آگیا، بڑا اعلان کر دیا ‘ گوگل نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 5 لاکھ ڈالرز امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل جنوبی ایشیا کی نائب صدر اسٹیفنی ڈیوس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیلاب متاثرین کو 5 لاکھ ڈالرز کے عطیات دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ ہر فرد سے گہری ہمدردی ہے، پاکستان میں سب کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے بڑھتے دیکھا۔ اسٹیفنی ڈیوس کا کہنا تھاکہ ہم پاکستانیوں کے جذبے سے متاثر ہوئے ہیں اور ہم بھی مدد کرنا چاہتے ہیں، گوگل کمپنی دیگر وسائل سے بھی پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کرے گی۔ کمپنی کے علاوہ گوگل ملازمین نے بھی سیلاب متاثرین کیلئے 7 کروڑ 20 لاکھ روپے کے عطیات دیئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.