پاکستانفیچرڈ پوسٹ

منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں خطرناک اضافہ ‘ بند ٹوٹنے کا خطرہ، قریبی آبادیوں کو خالی کروانے کے احکامات جاری، شہری دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

آر ڈی 54 سے آر ڈی 58 تک منچھر جھیل کے بند پر دبا ہے، عوام غیر ضروری طور پر منچھر جھیل کے بند پر نہ جائیں: ڈپٹی کمشنر

منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں خطرناک اضافہ ‘ بند ٹوٹنے کا خطرہ، قریبی آبادیوں کو خالی کروانے کے احکامات جاری، شہری دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا تھا کہ منچھر جھیل کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جھیل کا بندکسی بھی وقت ٹوٹنے کا خدشہ ہے، یونین کونسل واہڑ، بوبک، جعفرآباد اور یونین کونسل چنا کے علاقے خالی کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ آر ڈی 54 سے آر ڈی 58 تک منچھر جھیل کے بند پر دبا ہے، عوام غیر ضروری طور پر منچھر جھیل کے بند پر نہ جائیں۔ ڈپٹی کمشنرکا مزید کہنا تھا کہ جھیل کے بند کو کٹ نہیں لگائیں گے، آخری وقت تک کوشش کریں گے کہ بچت ہوجائے، منچھر جھیل کے لیے اگلے 24 سے 48 گھنٹے اہم ہیں۔ ذرائع کے مطابق جھیل کا پانی کناروں سے چھلکنے لگا ہے، سیہون کی مقامی آبادی انتہائی خوف کا شکار ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منچھر جھیل میں بوبک اور اطراف کے سیکڑوں گاں بچانے کے لیے یوسف باغ کے مقام پر بندکو کٹ لگایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.