پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کو سری لنکن صدر کا فون، سیلاب سے ہونیوالے نقصان پر اظہار تعزیت

وزیراعظم نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی پر سری لنکا کے صدر سے اظہار تشکر کیا اور سیلاب اور بارشوں سے تباہی سے آگاہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف کو سری لنکن صدر رانیل وکرما سنگھے نے فون کیا اور پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر اظہار تعزیت بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے صدر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اظہار ہمدردی کیا اور پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی پر سری لنکا کے صدر سے اظہار تشکر کیا اور سری لنکن صدر کو پاکستان میں سیلاب اور بارشوں سے تباہی سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے وکرما سنگھے کو سری لنکا کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.