پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سیہون میں افسوناک واقعہ،پانی میں گرنے والے بچے کو پچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے، 3افراد کو بچالیا، 4کی نعشیں نکال لی گئیں

بلوچستان سے آنے والے سیلابی ریلے سے لاڑکانہ، میہڑ، انڈس ہائی وے بھی شدید متاثر 'جوہی بیراج سے لیکر خیرپورناتھن شاہ زیر آب ہیں

سیہون میں افسوناک واقعہ،پانی میں گرنے والے بچے کو پچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے، 3افراد کو بچالیا، 4کی نعشیں نکال لی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق سیہون میں پانی میں گرنے والے بچے کو بچانے کی کوشش میں خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 کو ریسکیو کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق سیہون کے قریب انڈس ہائی وے روڈ انڑپور کے قریب ایک بچہ پانی میں گرگیا تھا جس کو بچانے کیلئے فیملی کے دیگر افراد بھی پانی میں کود گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو بچانے کی کوشش میں 7 افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 افرادکو بچالیا گیا جبکہ 4 کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک خاتوں اور تین بچے شامل ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان سے آنے والے سیلابی ریلے سے لاڑکانہ، میہڑ، انڈس ہائی وے بھی شدید متاثر ہیں اور جوہی بیراج سے لیکر خیرپورناتھن شاہ اور میہڑ تک انڈس ہائی وے 20 کلومیٹر تک زیر آب ہیں اور سڑک پر4 سے پانچ فٹ پانی موجود ہے۔ متاثرین کے ریسکیوکیلئے این ڈی ایم اے،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی ٹیمیں موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.