پاکستانفیچرڈ پوسٹ

رواں ہفتے مہنگائی میں مزید کتنا اضافہ ہوا؟ مجموعی شرح کتنے فیصد تک پہنچ گئی؟ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کر کے حکومتی دعوے ٹھس کر دیئے

ہفتے میں مہنگائی میں مزید 1.31 فیصد اضافے کے بعد مجموعی شرح 45.50 فیصد ہوگئی' 31 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا: رپورٹ

رواں ہفتے مہنگائی میں مزید کتنا اضافہ ہوا؟ مجموعی شرح کتنے فیصد تک پہنچ گئی؟ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کر کے حکومتی دعوے ٹھس کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات میں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں مہنگائی میں مزید 1.31 فیصد اضافے کے بعد مجموعی شرح 45.50 فیصد ہوگئی۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں31 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پیاز51 روپے 52 پیسے، ٹماٹر20 روپے 87 پیسے اور دال مونگ کی قیمت میں17 روپے 21 پیسے فی کلو اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 118 روپے 63 پیسے، آلو 4 روپے 55 پیسے، انڈے فی درجن 8 روپے 39 پیسے مہنگے ہوئے،20 کلو آٹے کا تھیلا18 روپے 33 پیسے اور مرغی کی قیمت میں فی کلو8 روپے 91 پیسے اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق دال ماش، روٹی، دودھ، دہی، چینی اور مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، ماچس، چاول، جلانے کی لکڑی، کیلے اور لہسن بھی مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے میں 3 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 17 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.