پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان میں بارشوں کے بعد سیلاب سے ہونیوالی تباہی تھم نا سکی، جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد کتنی ہوگئی؟ این ڈی ایم اے کی چونکا دینے والی رپورٹ جاری کر دی

جاں بحق ہونے والوں میں 12 بچے بھی شامل ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1290 ہوگئی

پاکستان میں بارشوں کے بعد سیلاب سے ہونیوالی تباہی تھم نا سکی، جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد کتنی ہوگئی؟ این ڈی ایم اے کی چونکا دینے والی رپورٹ جاری کر دی ۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے باعث مزید 26 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 12 بچے بھی شامل ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1290 ہوگئی۔ این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک جاں بحق ہونے والوں میں453 بچے، 570 مرد اور 259 خواتین شامل ہیں۔ 24 گھنٹوں میں سیلاب اور بارشوں سے 11 افراد زخمی بھی ہوئے، جس کے بعد اب تک 12 ہزار 588 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے تعمیرات اور مویشیوں کے نقصان کے حوالے سے بھی اعدادوشمار جاری کیے۔ 24گھنٹوں میں40 ہزار 980 گھروں کو جزوی یا مکمل نقصان پہنچا ہے، یوں بارشوں اور سیلاب سے اب تک14 لاکھ 68 ہزار 19 گھر تباہ ہوچکے ہیں اوربارشوں اور سیلاب سے اب تک7 لاکھ 36 ہزار 459 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ سیلاب سے ملک بھر کے 80 اضلاع بھی بری طرح متاثر ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.