پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے درمیان برف پگھلنے لگی، بیک ڈور رابطے کروانے میں کس نے کلیدی کردار اداکیا؟

عمران خان کی اہم حکومتی شخصیت سے ملاقات ہوئی، یہ ملاقات چند روز قبل اسلام آباد میں ہوئی، جس میں کشیدگی کو کم کرنے پر اتفاق ہوا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے درمیان برف پگھلنے لگی، بیک ڈور رابطے کروانے میں کس نے کلیدی کردار اداکیا؟ ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نعیم اشرف بٹ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران برف پگھلنے لگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہم حکومتی شخصیت سے ملاقات ہوئی، یہ ملاقات چند روز قبل اسلام آباد میں ہوئی، جس میں کشیدگی کو کم کرنے پر اتفاق ہوا جب کہ اس ملاقات میں آئندہ کے سیاسی سیٹ اپ اور انتخابات پر بھی بات ہوئی۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پانامہ انکشافات کے دوران دنیا میں ان کی اربوں روپے کی جائیدادیں پکڑی گئیں، پانامہ انکشافات کے بعد مریم نواز کے صحتمند بھائی نے کہا میری بہن فلیٹس کی مالکہ ہیں، حسین نوازنے کہا الحمد للہ پراپرٹی ہماری ہیں، اربوں روپے سے خریدے گئے لندن کے 4 بڑے، بڑے محلات مریم نواز کے تھے، مریم نواز کی تو کوئی آمدنی نہیں تھی تو یہ پیسہ کدھرسے آیا؟ لندن فلیٹس عوام کے چوری کے پیسوں سے خریدے گئے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جب صدر، وزیراعظم، وزرا کرپشن کریں ملک تباہ ہو جاتے ہیں، زرداری، شریف ملک کا پیسہ چوری کر کے باہر لے گئے، ملک کی سب سے خوفناک اورملک کی بڑی بیماری زرداری ہے، چیری بلاسم جوتے دیکھ کر ہی پالش شروع کر دیتا ہے، بوٹ دیکھ کر خاص پالش شروع کر دیتا ہے، شہباز شریف بڑے بوٹوں کی ایسے پالش کرتا ہے اس میں شکل بھی نظرآنا شروع ہوجاتی ہے، ڈیزل اسلام کو اپنی سیاست چمکانے اور پیسہ بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.