پاکستانفیچرڈ پوسٹ

4 اہم سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ ‘ اتحادی حکومت نے ایک بار پھر سینکڑوں سرکاری ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی

جن 4 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں آر ایل این جی پر چلنے والے حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس سرفہرست ہیں

4 اہم سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ ‘ اتحادی حکومت نے ایک بار پھر سینکڑوں سرکاری ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال میں حکومت کی جانب سے 4 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت کی طرف سے رواں مالی سال جن 4 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں آر ایل این جی پر چلنے والے حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹس سرفہرست ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ہاس بلڈنگ فنانس کمپنی کی نجکاری مارچ 2023 تک کی جائے گی، جب کہ فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری جون 2023 میں کیے جانے کا امکان ہے، جن کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے بعض اداروں کا خصوصی آڈٹ کیا جائے گا۔ ادھر وسیع معاہدے کے تحت قطر اسلام آباد ایئرپورٹ کے انتظامی حقوق حاصل کر سکتا ہے، جس کے تحت وفاقی حکومت ائیرپورٹ کے انتظامی امور جلد قطر کے حوالے کردے گی ایک قطری کمپنی ائیر کارگو کی متعلقہ خدمات بھی فراہم کرے گی، گلف نیوز کے مطابق بات چیت سے واقف ایک ذریعے نے بتایا کہ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کا مقصد پاکستان میں 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا ہے کیونکہ جنوبی ایشیائی ملک ادائیگیوں کے توازن کے بحران سے گزر رہا ہے، جس کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنل کنٹرول کو قطر کو دینے کے معاہدے کا بہت زیادہ امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ وفاقی حکومت اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے انتظامی امور قطر کے حوالے کردے گی جب کہ ایک قطری کمپنی ائیرپورٹ کے ٹرمینل اور ائیر کارگو کی متعلقہ خدمات فراہم کرے گی جس میں بہت زیادہ ترقی کی گنجائش ہے، دارالحکومت سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع اسلام آباد ایئرپورٹ نے بار بار تاخیر کا سامنا کرنے کے بعد 2018 میں کام شروع کیا، یہ ہوائی اڈا ہر سال 9 ملین مسافروں اور 50 ہزار میٹرک ٹن کارگو کی خدمت کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.