پاکستانفیچرڈ پوسٹ

25 مئی کے واقعات کا معاملہ، پولیس کی 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ فائنل کرلی، رپورٹ میں کیا کہا گیا ؟ تہلکہ مچا دینے والی خبر سامنے آگئی

پہلے مرحلے میں ملازمین و افسران کو شوکاز نوٹس جبکہ دوسرے مرحلے میں ملازمین افسران کو نوکری سے برخاست کرنے کی تجاویز شامل ہیں

25 مئی کے واقعات کا معاملہ، پولیس کی 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ فائنل کرلی، رپورٹ میں کیا کہا گیا ؟ تہلکہ مچا دینے والی خبر سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق 25 مئی کو تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈان کے معاملے پر پولیس کی 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ فائنل کرلی، جس میں تحریک انصاف کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی تجاویز کی توثیق کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی سکیورٹی محبوب رشید نے رپورٹ ڈی آئی جی آپریشن کو ارسال کر دی، جس کے تحت قصور وار ٹھہرائے جانے والے افسران اوراہل کاروں کو پہلے مرحلے میں شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے جب کہ دوسرے مرحلے میں ملازمین افسران کو نوکری سے برخاست کرنے اور مقدمہ درج کرنے کی تجاویز شامل کی گئی ہیں۔ ادھر وزیرداخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ 25 مئی کے واقعات کی پولیس انکوائری تقریبا مکمل ہو چکی ہے، انکوائری میں ذمہ دار قرار دیے گئے افراد سفارشیں نہ کرائیں کیوں کہ اس سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا، 25 مئی کے واقعات میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، مگر انصاف بھی پورا ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.