پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے یو اے ای نے بڑا قدم اٹھا لیا

یو اے ای کی طرف سے قائم کیا گیا فلاحی گروپ 'We stand together' سیلاب زدگان کے لیے سامان جمع کریگا

پاکستانی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے یو اے ای نے بڑا قدم اٹھا لیا ‘ متحدہ عرب امارات (یو اے ای)نے پاکستان کی امداد کے لیے فلاحی گروپ قائم کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فلاحی گروپ ‘We stand together’ سیلاب زدگان کے لیے سامان جمع کریگا، یہ گروپ متحدہ عرب امارات میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی وزارت کے ماتحت کام کریگا۔ اماراتی ریڈکریسنٹ اتھارٹی، دبئی کیئرز اور شارجہ چیریٹی ایسوسی ایشن بھی پاکستان کے لیے امداد جمع کریں گے، سیلاب زدگان کے لیے امداد اکٹھی کرنیکا پہلا ایونٹ ہفتہ 10 ستمبر صبح 9 سے دوپہر 1 بجے تک ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں ہوگا۔ دبئی میں ایکسپو سٹی کے ساتھ ہال اور شارجہ ایکسپو سینٹر میں سیلاب زدگان کے لیے امدادجمع کی جائیگی۔ فلاحی گروپ ‘We stand together’ کی قیادت اماراتی خیراتی تنظیمیں کر رہی ہیں، گروپ نے اماراتی شہریوں سے سیلاب سے متاثرہ پاکستانی خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کی اپیل کی ہے۔ امدادی سرگرمیوں کے لیے Volunteers.ae پر رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.