پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پنجاب اور سندھ میں آٹا کتنے روپے کلو فروخت ہورہا ہے؟ سندھ میں آٹا پنجاب کے مقابلے میں کتنے فیصد مہنگا ہے؟ ادارہ شماریات کی چونکا دینے والی رپورٹ

پنجاب میں ایک کلو آٹے کی اوسط قیمت 49 روپے ہے جب کہ سندھ میں ایک کلو آٹے کی اوسط قیمت 92 روپے 15 پیسے ہے

پنجاب اور سندھ میں آٹا کتنے روپے کلو فروخت ہورہا ہے؟ سندھ میں آٹا پنجاب کے مقابلے میں کتنے فیصد مہنگا ہے؟ ادارہ شماریات کی چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی، لاہور، گوجرانولا، سیالکوٹ، سرگودھا اور فیصل آباد میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے کا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب میں ایک کلو آٹے کی اوسط قیمت 49 روپے ہے جب کہ سندھ میں ایک کلو آٹے کی اوسط قیمت 92 روپے 15 پیسے ہے، اس طرح سندھ میں ایک کلو آٹا پنجاب کے مقابلے 43 روپے مہنگا ہے۔ ماہرین کے مطابق ادارہ شماریات نے اگست میں مہنگائی کی شرح جانچنے کے لیے حکومت کی سبسڈائز قیمت استعمال کی ہے، جس سے اگست کی مجموعی مہنگائی 27 فیصد رہی۔ مہنگائی کی شرح ناپنے کے لیے پنجاب کے شہروں میں آٹے کی قیمت کو استعمال کیا جاتا تو مہنگائی کی شرح مزید اونچی ہوتی، دوسری جانب مزید اطلاعات کے مطابق لاہور میں ایک کلو آٹے کی قیمت 87 روپے کلو ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.