پاکستان

ہنسنے پر نوجوانوں کی گرفتاری کا معاملہ، عطا اللہ تارڑ کا مؤقف بھی سامنے آگیا

چند روز پہلے ہلڑ بازی کا واقعہ ضرور ہوا تھا لیکن اس میں انہوں نے نہ تو کسی قسم کی کارروائی کی اور نہ ہی اس حوالے سے درخواست دی: عطاء اللہ تارڑ

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل جو واقعہ پیش آیا تھا اس میں انہوں نے خود نوجوانوں کے خلاف کارروائی رکوائی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء عطا تارڑ نے کہا کہ وہ گزشتہ تین روز سے سیلاب زدہ علاقوں میں موجود ہیں اور لوگوں کی بحالی کا کام کر رہے ہیں۔ ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبر چلائی گئی۔ انہوں نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چند روز پہلے ہلڑ بازی کا واقعہ ضرور ہوا تھا لیکن اس میں انہوں نے نہ تو کسی قسم کی کارروائی کی اور نہ ہی اس حوالے سے درخواست دی۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جنہوں نے یہ کیا تھا انہیں نہ صرف معاف کردیا تھا بلکہ یہ بھی کہا تھا کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ قیاس آرائیوں سے پرہیز کیا جائے، قوم اس وقت مشکل صورت حال سے گزر رہی ہے، ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر سیاست نہ کریں اور لوگوں کا دکھ درد بانٹیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.