پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان اور زرداری جھوٹے سیاستدان، مریم نواز بلاول بھٹو سے زیادہ سمجھدار، چیئرمین پی ٹی آئی کا کزن ہونے پر کوئی فخر نہیں’ حفیظ اللہ نیازی کا بڑا دعویٰ

پاکستانی اداکارہ ریما خان سے متعلق کہنا تھا یہ کون ہیں، میں انہیں نہیں جانتا نہ دیکھا، میری پسندیدہ اداکارہ ہیما مالنی ہیں

عمران خان اور آصف زرداری جھوٹے سیاستدان، مریم نواز بلاول بھٹو سے زیادہ سمجھدار، چیئرمین پی ٹی آئی کا کزن ہونے پر کوئی فخر نہیں’ حفیظ اللہ نیازی کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ انہیں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کزن ہونے پر کوئی فخر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان کا کزن ہونے پر فخر نہیں ہے۔ حفیظ اللہ نیازی کے بیٹے اور پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی سے متعلق سوال کیا گیا کہ وہ اپنے والد سے زیادہ عمران خان کی بات سنتا ہے، جواب میںان کا کہنا تھا کہ سیاسی طور پر اس کا رجحان عمران خان کی طرف ہے’۔ لیکن میرا خیال ہے اگر کوئی فیصلہ کروں تو وہ میری بات مانے گا’۔ حفیظ اللہ نیازی نے مزید کہا کہ عمران خان جھوٹ کے سوا اور کچھ نہیں بولتے، عمران اور آصف زرداری میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو میں کسی کا نہیں کروں گا’۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز بہت زیادہ سمجھدار ہیں وہ بلاول سے بھی زیادہ سمجھدار ہیں’۔ حفیظ اللہ نیازی کا پاکستانی اداکارہ ریما خان سے متعلق کہنا تھا یہ کون ہیں، میں انہیں نہیں جانتا نہ دیکھا، میری پسندیدہ اداکارہ ہیما مالنی ہیں’۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.