پاکستان

پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ، 10 ہزار سے بھی کم افراد کی شرکت

سیلاب کے باعث جلسے میں لوگوں کی تعداد کم تھی' چارسدہ ،مردان،نوشہرہ سے سیلاب کے باعث لوگ نہیں آئے: بیرسٹر محمد علی سیف

پاکستان تحریک انصاف کے پشاور کے جلسے میں 10 ہزار سے بھی کم افراد نے شرکت کی جبکہ اپریل میں تحریک انصاف کے جلسے میں 45 ہزار سے زیادہ لوگ تھے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے جلسے سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خطاب کیا۔ذرائع کے مطابق آدھے سے زیادہ جلسہ گاہ خالی پڑی تھی اور 10ہزار سے کم افراد نے جلسے میں شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل میں تحریک انصاف کے جلسے میں 45 ہزار سے زیادہ لوگ تھے اور جلسہ گاہ کیاطراف میں سڑکوں پربھی کارکن موجودتھے۔ ذرائع نے بتایا کہ کارکنوں کی کم تعداد میں شرکت پر مرکزی قیادت بھی نالاں ہے۔ دوسری جانب ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے اعتراف کیا کہ سیلاب کے باعث جلسے میں لوگوں کی تعداد کم تھی۔ انہوں نے کہا کہ چارسدہ ،مردان،نوشہرہ سے سیلاب کے باعث لوگ نہیں آئے، جلسہ این اے 31 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.