پاکستان

منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست دائر کر دی

کیا وہ 10 منٹ کے لیے نہیں آسکتے، یہ کیس کونسا روز چل رہا ہے ، شہباز شریف کا شیڈول دیا جائے کہ وہ کہاں ہیں' عدالت کے ریمارکس

ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر ووزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے لاہور کی عدالت میں درخواست جمع کروائی گئی، عدالت نے ایف آئی اے سے 17ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے 10 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔ شہباز شریف نے مصروفیات کے باعث حاضری سے معافی کی درخواست بھی دائر کر دی۔ شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیلاب کے باعث شہبازشریف پیش نہیں ہو سکے۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ کیا وہ 10 منٹ کے لیے نہیں آسکتے، یہ کیس کونسا روز چل رہا ہے کہ ان کے لیے آنامشکل ہے، شہباز شریف کا شیڈول دیا جائے کہ وہ کہاں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.