پاکستان

عمران خان کا سیلاب متاثرین کے کیمپ کا دورہ تنقید کی زد میں آگیا

کھانے کی ٹیبل پر بیٹھے گنتی کے افراد سیلاب متاثرین ہیں یا فوٹو سیشن کے لیے بلائے گئے لوگ؟ لوگوں نے اس پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کر دیا

سندھ کے شہر سکھر میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا سیلاب متاثرین کے کیمپ کا دورہ تنقید کی زد میں آگیا’ گنتی کے افراد کو کھانا پیش کرنے کا انداز پر تنقید کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پر تکلف دعوت کے ماحول میں گنتی کے افراد کو کھانا پیش کرنے کا انداز سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہے۔ عمران خان کے اس انداز کو کسی نے رائل بینکوئٹ تو کسی نے فوٹو سیشن جبکہ کسی نے کیمروں کے سامنے کیا جانے والا دکھاوا قرار دیا۔ یہی نہیں کھانے کی ٹیبل پر بیٹھے گنتی کے افراد سیلاب متاثرین ہیں یا فوٹو سیشن کے لیے بلائے گئے لوگ؟ لوگوں نے اس پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کر دیا۔ دوسری جانب عمران خان کی دعوت میں شریک ہونے والے سیلاب متاثرین کی شناخت سے متعلق قیاس آرائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.