پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان کے بیانیے سے پارٹی میں دراڑیںپڑنے لگیں: حامد خان، عمران خان کے بیان میں اصل تنقید کس پر تھی؟ اسد عمر نے ایک نئی بحث چھیڑ دی

عمران کے بیان میں اصل تنقید نواز اور زرداری پر تھی ، فوج ہدف نہیں تھی: اسد عمر، وقت کو دیکھتے ہوئے ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے: حامد خان

عمران خان کے بیانیے سے پارٹی میں دراڑیںپڑنے لگیں: حامد خان، عمران خان کے بیان میں اصل تنقید کس پر تھی؟ اسد عمر نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وکیل حامد خان کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کے بیانیے پر پارٹی کے اندر بھی تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک سیاسی اور معاشی تنا ؤسے گزر رہا ہے، ایسے میں سیاسی قیادت کو بیانات دیتے ہوئے احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کے بیان میں اصل تنقید نواز اور زرداری پر تھی ، ان کے بیان میں فوج ہدف نہیں تھی۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانات میں الفاظ کا چناؤ تو ہمیشہ ہی بہتر ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا پی ٹی آئی ارکان نے اسمبلی سے استعفے دے دیئے ہیں، عدالتی فیصلے پر اپیل کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.