پاکستان

عائشہ زہری بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات

عائشہ زہری کو اب ڈپٹی کمشنر نصیر آباد تعینات کر دیا گیا ہے، اس سے قبل وہ ڈپٹی سیکرٹری آب پاشی تعینات تھیں

عائشہ زہری نے بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا’ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین کو سیلاب کے دوران ناقص کارکردگی پر او ایس ڈی کر دیا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے دورے کے دوران عائشہ زہری سے ملاقات کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا تھا اور ان کے لیے تالیاں بھی بجوائی تھیں۔ عائشہ زہری کو اب ڈپٹی کمشنر نصیر آباد تعینات کر دیا گیا ہے، اس سے قبل وہ ڈپٹی سیکرٹری آب پاشی تعینات تھیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کہتے ہیں کہ عائشہ زہری کی تعیناتی صوبے کی خواتین کی صلاحیتوں پراعتماد کا اظہار ہے۔عائشہ زہری نے لیویز فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ ناصرف درہ بولان کے دشوار گزار علاقوں میں پھنسے ہزاروں لوگوں اور مسافروں کو ریسکیو کیا بلکہ ریلیف کیمپوں میں سیلاب زدگان کے لیے خاطر خواہ انتظامات کو بھی یقینی بنایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.