پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سیلاب سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان پہنچا؟ معاشی شرح نمو 5 فیصد سے کم ہوکر کتنے رہ گئی؟ وزارت خزانہ نے چونکا دینے والی رپورٹ وزیراعظم آفس کو ارسال کر دی

سیلاب سے کمزور ملکی معیشت کو12 ارب ڈالر کا ناقابل تلافی نقصان 'معاشی شرح نمو5فیصد سے کم ہو کر 3.3 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا

سیلاب سے ملکی معیشت کو کتنا نقصان پہنچا؟ معاشی شرح نمو 5 فیصد سے کم ہوکر کتنے رہ گئی؟ وزارت خزانہ نے چونکا دینے والی رپورٹ وزیراعظم آفس کو ارسال کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث ابتدائی تخمینے پر مبنی رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے زراعت اور انفرا اسٹرکچر سمیت دیگر نقصانات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیلاب سے کمزور ملکی معیشت کو12 ارب ڈالر کا ناقابل تلافی نقصان ہوا جس کے پیش نظر معاشی شرح نمو5فیصد سے کم ہو کر 3.3 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آفس کو ارسال رپورٹ میں معاشی شرح نمو میں کمی کے باعث روزگار فراہم کرنے کی شرح میں 1.2 فیصد تک کمی کاخدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث تقریبا180 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں ہو سکیں گے، اور منصوبے متاثر ہونے سے 6 لاکھ افراد کو روزگار فراہم نہیں کیا جا سکے گا۔ اس حوالے سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف حکام سے رابطہ کیا ہے جبکہ ذرائع کا بتانا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ ایشیائی ترقیاتی بینک، عالمی بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کو بھی بھیجی جائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک، عالمی بینک اور دیگر مالیاتی اداروں سے مالیاتی امداد کی اپیل کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.