پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے ذمہ دار کون ؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سارا ملبہ سیاسی جماعتوں کے لیڈروں پر ڈال کر کھلبلی مچا دی

ہر کوئی الزام عائد کر کے سوشل میڈیا کو پراپیگنڈے کیلئے استعمال کرتا ہے ، بد قسمتی سے جھوٹے الزامات کا سب سے بڑا نشانہ عدلیہ ہے

سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے ذمہ دار کون ؟ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سارا ملبہ سیاسی جماعتوں کے لیڈروں پر ڈال کر کھلبلی مچا دی ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آبا دہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کے کیس میں ریمارکس دیئے کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے ذمہ دار سیاسی جماعتوں کے لیڈر ہی ، کیا کسی نے کبھی اپنے فالوورز سے کہا کہ سوشل میڈیا کا غلط استعمال نہ کریں ؟۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا کہ میں اس طرف نہیں جا رہا بلکہ کیس ختم کرنے کی بات کر رہا ہوں ، ہمیں اعلی عدلیہ اور ماتحت عدلیہ کا پوری طرح اور یکساں احترام ہے ، تاثر یہ بن رہا ہے کہ شائد عمران خان نے خاتون ہونے کی وجہ سے جج کو ٹارگٹ کیا ہے ۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہر کوئی الزام عائد کر کے سوشل میڈیا کو پراپیگنڈے کیلئے استعمال کرتا ہے ، بد قسمتی سے جھوٹے الزامات کا سب سے بڑا نشانہ عدلیہ ہے ،سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے ذمہ داری سیاسی جماعتوں کے لیڈر ہیں ، کیا کسی لیڈر نے آج تک اپنے فالوورز سے کبھی کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹے الزام نہ لگائیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.