پاکستان

آرمی چیف سے امریکی محکمہ خارجہ کے وفد کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

امریکی وفد کی قیادت امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک چولیٹ نے کی، ملاقات میں دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی محکمہ خارجہ کے وفد نے ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں پاک امریکا تعاون کو بڑھانے پرگفتگو بھی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امریکی وفد کی قیادت امریکی محکمہ خارجہ کے قونصلر ڈیرک چولیٹ نے کی، ملاقات میں دونوں ملکوں کا دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ امریکی وفد نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کیا اور ساتھ ہی علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے امریکا کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.