پاکستان

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد سردار تنویر الیاس خان کا باغ کا پہلا دورہ

مظفرآباد سے دیگر ساتھی وزراکے ہمراہ باغ کے لیے روانہ ہوئے تو راڑہ اوردولائی کے مقام پر ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد سردار تنویر الیاس خان نے باغ کا پہلا دورہ کیا اور اس موقع پر بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیاگیاجسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سردار تنویر الیاس وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے آبائی علاقہ اور حلقہ انتخاب میں آئے تو ان کے استقبال کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے ۔وزیراعظم پروگرام کے مطابق مظفرآباد سے دیگر ساتھی وزراکے ہمراہ باغ کے لیے روانہ ہوئے تو راڑہ اوردولائی کے مقام پر ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ کوہالہ سے دھیر کوٹ،ارجہ،منگ بجری،ہاڑی گہل،نعمان پورہ اور باغ تک جگہ جگہ سردار تنویر الیاس خان کا پرجوش اور فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں اور حلقہ انتخاب سے ووٹرز نے پھولوں کی پتیاں نچھاور اور پرجوش نعرے لگاکر اپنے ہر دلعزیز قائد کا استقبال کیا۔وزیراعظم کا قافلہ جگہ جگہ استقبال کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا اور شام کے بعد جلسہ عام میں پہنچ سکا جہاں سردار تنویر الیاس خان نے اپنے روایتی انداز میں پرجوش خطاب کیا اور بھرپور استقبال پر پارٹی کارکنوں اور حلقہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.