پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کیوں کیے گئے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کی انوکھی منطق نے سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا

ستمبر اور اکتوبر کے ضمنی الیکشن پانی والے سیلاب کی وجہ سے نہیں بلکہ عمران خان کی محبت سے بھرپور اور شرابور عوام کے سیلاب کی وجہ سے ملتوی ہوئے

پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کیوں کیے گئے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کی انوکھی منطق نے سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ستمبر اور اکتوبر کے ضمنی الیکشن پانی والے سیلاب کی وجہ سے نہیں بلکہ عمران خان کی محبت سے بھرپور اور شرابور عوام کے سیلاب کی وجہ سے ملتوی ہوئے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے طنز کے لیے اردو کا محاورہ بھی استعمال کیا اور لکھا کہ ‘ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا’۔ خیال رہے کہ ملک کے مختلف حلقوں میں 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کی صرف پولنگ کی تاریخوں کو ملتوی کیا گیا ہے، ضمنی الیکشن کے باقی مراحل شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.