پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک کے 13 حلقوں میں ضمنی الیکشن ملتوی ہونے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آپے سے باہر ہو گئے، عمران خان سمیت پی ٹی آئی پر تنقید کے نشتر چلا دیئے

عمران خان کب تک لاڈلا رہیگا ؟ ملتان اور کراچی کے میرے امیدوار ضمنی الیکشن اچانک ملتوی کیے جانے پر مایوس ہیں: بلاول بھٹو

ملک کے 13 حلقوں میں ضمنی الیکشن ملتوی ہونے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آپے سے باہر ہو گئے، عمران خان سمیت پی ٹی آئی پر تنقید کے نشتر چلا دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کب تک لاڈلا رہیگا ؟ ملتان اور کراچی کے میرے امیدوار ضمنی الیکشن اچانک ملتوی کیے جانے پر مایوس ہیں۔ بلاول کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے لیے پی پی امیدوار اپنے حلقوں کی خدمت کے لیے بے تاب ہیں، ضمنی الیکشن والے حلقوں میں طویل عرصے سے نمائندگی نہیں ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ آخری لمحات میں پی ٹی آئی کو الیکشن سے بھاگنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.