پاکستان

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

سیلاب متاثرین کے بحالی کے آپریشن میں کافی فنڈز کی ضرورت ہوگی، ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے بعد بحالی کا آپریشن ہوگا: وزیراعظم

پاکستان کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ سیلاب متاثرین کے بحالی کے آپریشن میں کافی فنڈز کی ضرورت ہوگی، ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے بعد بحالی کا آپریشن ہوگا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھاکہ پاکستان کوبہت زیادہ مالی امداد کی ضرورت ہے، بین الاقوامی کمیونٹی پاکستان کی بڑھ چڑھ کر مدد کرے، اقوام متحدہ اس مشکل وقت میں ضرور مدد کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.