پاکستان

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

مغربی ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہورہی جو 4 سے 5 روز رہیں گی، 10 تا14ستمبر چترال، دیر، سوات، کوہستان میں بارش کا امکان ہے

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق یہ بارشیں 4 سے 5 روز تک رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہورہی ہیں جو 4 سے 5 روز رہیں گی، 10 تا14ستمبر چترال، دیر، سوات، کوہستان میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 10 تا 14ستمبر شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہر پور میں بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مالاکنڈ، باجوڑ، چارسدہ، صوابی، پشاور، مردان، نوشہرہ میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کرم، کوہاٹ، وزیرستان ،کشمیر ،گلگت بلتستان میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، مر، اٹک، جہلم ، چکوال سیالکوٹ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، نارووال،گوجرانوالہ، شیخوپورہ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا اور فیصل آبادمیں بارش کی توقع ہے، 13اور 14ستمبر کو بھکر، لیہ ڈ جی خان مظفر گڑھ میں تیز ہواں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.