پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملک میں کتنی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟ مہنگائی کی شرح کس حد تک بڑھ گئی ہے؟ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ نے سب کو چونکا کر رکھ دیا

حالیہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.58 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور مجموعی شرح 42.70 فیصد رہی: ادارہ شماریات کی رپورٹ

ملک میں کتنی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟ مہنگائی کی شرح کس حد تک بڑھ گئی ہے؟ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.58 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور مجموعی شرح 42.70 فیصد رہی۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 297 روپے مہنگا ہوکر 3 ہزار 84 روپے کا ہوگیا۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 51 روپے 75 پیسے، انڈے 8 روپے 98 پیسے فی درجن، دال مونگ 6 روپے 41 پیسے، دال چنا 4 روپے، دال ماش 3 روپے 29 پیسے مہنگی ہوئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ چائے کی پتی، دہی، دودھ، ڈبل روٹی، آلو، لہسن، بیف، مٹن اور چاول بھی مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 9 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی اور پیاز 73 روپے فی کلو سستی ہوئی، اس کے علاوہ ٹماٹر14 روپے46 پیسے فی کلو ، کیلا 2 روپے 46 پیسے فی درجن اور گھی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 98 پیسے کمی آئی۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ حالیہ ہفتے 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.