پاکستان

سابق وزیراعظم عمران خان نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے

عمران خان کو جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا نوٹس ان کے سکیورٹی افسر ایس پی راجہ طاہر کے ذریعے بھجوایا گیا تھا

سابق وزیراعظم عمران خان نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے ‘ عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی دہشت گردی کے مقدمے میں اب تک شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)نے آج دن 3 بجے تھانہ مارگلہ میں طلب کیا تھا، عمران خان نے 12 ستمبر تک انسداد دہشت گردی کی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کررکھی ہے۔ عمران خان کی عدم حاضری پر پولیس مقف کے ساتھ چالان عدالت میں جمع کرائے گی۔ عمران خان کو جے آئی ٹی میں پیش ہونے کا نوٹس ان کے سکیورٹی افسر ایس پی راجہ طاہر کے ذریعے بھجوایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چالان جمع کرانے سے روکتے ہوئے عمران خان کو دہشت گردی کے مقدمے میں شامل تفتیش ہونیکا حکم دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.