پاکستانفیچرڈ پوسٹ

خاتون جج کو دھمکانے کا کیس، سابق وزیراعظم عمران خان نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی بجائے تحریری بیان میں کیا جمع کروا دیا؟

تقریر میں جو کہا وہ دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا، میں بے گناہ ہوں، مقدمہ خارج کیا جائے: عمران خان کا تحریری بیان

خاتون جج کو دھمکانے کا کیس، سابق وزیراعظم عمران خان نے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی بجائے تحریری بیان میں کیا جمع کروا دیا؟ ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ تقریر میں جو کہا وہ دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا، میں بے گناہ ہوں، مقدمہ خارج کیا جائے۔ عمران خان نے اپنے وکیل کے ذریعے جے آئی ٹی کو تحریری بیان جمع کروا یا۔ تحریک انصاف کا چیئر مین ہوں ، پاکستان کا وزیراعظم رہ چکا ہوں، حکومت نے سیاسی مخالفت کی وجہ سے شہباز گِل پر تشدد کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل رپورٹ میں شہباز گل پر تشدد ثابت ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ تقریر میں جو کچھ کہا دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتا، کوئی غیر قانونی عمل کیا نہ ہی کسی کو نقصان پہنچایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.