پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سیلاب کی تباہ کاریاں، معاشی مشکل حالات کے باوجود ارکان پارلیمنٹ شاہانہ اخراجات جاری رکھنے پر بضد، سی ڈی اے نے حکومت سے کتنے پیسے مانگ لیے ؟

اراکین پارلیمنٹ، پارلیمنٹ لاجز سجانے کیلئے بضد ہیں،سی ڈی اے نے بھی پارلیمنٹ لاجز کی تزئین وآرائش کیلئے 32 کروڑ روپے مانگ لئے

سیلاب کی تباہ کاریاں، معاشی مشکل حالات کے باوجود ارکان پارلیمنٹ شاہانہ اخراجات جاری رکھنے پر بضد، سی ڈی اے نے حکومت سے کتنے پیسے مانگ لیے ؟۔

تفصیلات کے مطابق اراکین پارلیمنٹ، پارلیمنٹ لاجز سجانے کیلئے بضد ہیں،سی ڈی اے نے بھی پارلیمنٹ لاجز کی تزئین وآرائش کیلئے 32 کروڑ روپے مانگ لئے۔ دستاویز کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں نئی لفٹ کی تنصیب پر 16 کروڑ 90 لاکھ روپے، نئے کیمروں کی تنصیب پر 1 کروڑ روپے، فائر الارم سسٹم کی تنصیب کے لئے 5 کروڑ روپے، نئے فرنیچر کے لئے5 کروڑ روپے، لاجز کے رنگ وروغن کی مد میں 1 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ پارلیمنٹ لاجزمیں صفائی وغیرہ کے لئے بھی 5 کروڑ کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تاہم اس حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا۔ وفاقی وزارت خزانہ پارلیمنٹ لاجز کی تزئین و آرائش کیلئے سی ڈی اے کو کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.