پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نیچے پانی اوپر تیز دھوپ کی تپش، سیلاب متاثرین کی زندگی اجیرن بن گئی، جھمپیر کے پہاڑی علاقے میں شدید گرمی کے باعث متعدد سیلاب متاثرین جاں بحق

دریائے سندھ کا ریلہ ساحلی علاقے جنگی سر اور سجن واری میں داخل ، سجن واری میں سرکاری سکول اور بنیادی صحت مرکز سمیت دیگر عمارتیں زیر آب آگئیں

نیچے پانی اوپر تیز دھوپ کی تپش، سیلاب متاثرین کی زندگی اجیرن بن گئی، جھمپیر کے پہاڑی علاقے میں شدید گرمی کے باعث متعدد سیلاب متاثرین جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹنڈو حافظ شاہ اور راجو نظامانی میں سیلاب سے متاثر مکینوں نے جھمپیر کے پہاڑی علاقے میں نقل مکانی کی تھی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی موت گرمی کے باعث ہوئی ہے۔ دوسری جانب دریائے سندھ کا ریلہ ساحلی علاقے جنگی سر اور سجن واری میں داخل ہوگیا، سجن واری میں سرکاری سکول اور بنیادی صحت مرکز سمیت دیگر عمارتیں زیر آب آگئیں۔ سیلاب کے باعث ایک درجن سے زائد دیہات بھی زیر آب آگئے، علاقہ مکینوں کی کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.