پاکستان

اے این پی نے پاکستان تحریک انصاف کی کونسی وکٹ گرا دی، پتا چل گیا

پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی سلطان محمد خان نے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پاکستان تحریک انصاف کی کونسی وکٹ گرا دی اس حوالہ سے تمام تر تفصیلات سامنے آنے کے بعد سب دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں ایم پی اے سلطان محمد خان کی اے این پی میں میں شمولیت کی تقریب ہوئی جس میں ایمل ولی خان نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو لال ٹوپی پہنا کر خوش آمدید کہا۔ سلطان محمد کا کہنا تھاکہ میرے پورے خاندان نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اور این اے 24 پر ایمل ولی خان کو مکمل سپورٹ کرینگے۔ ان کا کہنا تھاکہ خاندان کے بزرگوں کی خواہش تھی کہ ہم ایک پلیٹ فارم پر ہوں، باچا خان بابا کی تحریک معاشرے کو ٹھیک کرنے اور قوم کو بیدار کرنے کی تھی، ایمل ولی خان میں ان کے بزرگوں کی تمام خوبیاں نظر آتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.