پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وزیراعظم کرائم منسٹر چیری بلاسم دنیا میں پیسے مانگتا پھر رہا ہے؟ روس سے سستا تیل خریدنے کی کیا سزا ملی؟ سابق وزیراعظم عمران خان بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

روس سے سستا تیل لینے کیلئے میں نے روسی صدر سے بات بھی کی تھی، چوروں نے اقتدارمیں آکر ڈر کی وجہ سے روس سے سستا تیل، گندم نہیں لی

وزیراعظم کرائم منسٹر چیری بلاسم دنیا میں پیسے مانگتا پھر رہا ہے؟ روس سے سستا تیل خریدنے کی کیا سزا ملی؟ سابق وزیراعظم عمران خان بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گوجرانوالہ جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تیرا شکرہے تونے قوم کو جگا دیا، جوقوم جاگ جائے وہ اپنی حقیقی آزادی کو چھینتی ہے، کبھی غلام قوم کی پرواز اوپر نہیں جا سکتی،قوم کوآزاد کرانا چاہتا ہوں،چارچیزیں ہمیں غلام رکھتی ہیں، ہمارا کلمہ انسان کوآزاد کرتا ہے، کلمے کا مطلب اللہ تیرے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا، ہمارے نبی ۖ مدینہ کی ریاست میں دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا انقلاب لیکر آئے۔ میری پوری کوشش ہے نبی ۖکے بتائے ہوئے راستے پر چلیں، میری والدہ کہتی تھی تمہیں انگریز کی غلامی کا اندازہ نہیں،انگریز سے آزاد ہو گئے، دوسری غلامی کسی کے حکم کی غلامی ہے،مجھے ہٹایا گیا کہ آپ روس سے سستا تیل نہیں خرید سکتے،بھارت روس سے 40 فیصد سستا تیل خرید رہا ہے،روس سے سستا تیل لینے کے لیے میں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بات بھی کی تھی،پاکستان کوسستا تیل اورگندم چاہیے۔

روس سے واپس آیا تو بیرونی سازش کے ذریعے ہماری حکومت گرائی گئی، چوروں کو ہمارے اوپر بٹھایا گیا، چوروں نے اقتدارمیں آکر ڈر کی وجہ سے روس سے سستا تیل، گندم نہیں لی، وزیراعظم کرائم منسٹرچیری بلاسم دنیا میں پیسے مانگنے چلا گیا، شہبازشریف بیرون ملک جا کر کہتا ہے بڑا مجبور ہوں پیسے واپس کر دونگا، نوازشریف، شہباز شریف، زرداری کے اربوں ڈالر بیرون ملک باہر پڑے ہیں، جب یہ بیرون ملک جاکرپیسے مانگتے ہیں انہیں ان کے بارے سب کچھ پتا ہے، دنیا میں مانگنے والے کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.