پاکستان

سیلاب متاثرین کی فوری امداد کیلئے 275 ٹن خوراک پاکستان پہنچ گئی

دبئی سے خصوصی کارگو شپ امدادی سامان پر مشتمل 17کنٹینر لیکر پورٹ قاسم پہنچا، یو اے ای قونصل جنرل نے کارگو شپ کا استقبال کیا

پاکستان کے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)حکومت کی جانب سے 275 ٹن خوراک لے کر بحری جہاز کراچی پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی سے خصوصی کارگو شپ امدادی سامان پر مشتمل 17 کنٹینر لیکر پورٹ قاسم پہنچا، یو اے ای قونصل جنرل حامد بخیت الرومیتی نیکارگو شپ کا استقبال کیا اور یہ سامان وصول کیا۔ یو اے ای قونصل جنرل کے ترجمان کے مطابق ان کنٹینرز میں 275 ٹن مکمل خوراک کا سامان موجود ہے، امدادی سامان سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کو پہنچایا جائیگا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں یو اے ای کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، روز اول سے یو اے ای اور اماراتی ریڈ کریسنٹ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.