پاکستانفیچرڈ پوسٹ

آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا بیان، ن لیگی سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کیا عمران خان کی سیاست اس کے گرد گھومتی ہے کہ آرمی چیف کون ہوگا ؟ کیا عمران خان نے آئین پڑھا ہے؟شاہد خاقان عباسی

آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا بیان، ن لیگی سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ کیا عمران خان کی سیاست اس کے گرد گھومتی ہے کہ آرمی چیف کون ہوگا ؟ کیا عمران خان نے آئین پڑھا ہے؟ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر ذاتی مفاد کے لیے سرکس بازی بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیر اعظم کا صوابدیدی اختیار ہے، عمران خان نے اگست 2019ء میں اسی اختیار کو آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ سے 4 ماہ قبل استعمال کیا تھا۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کیا عمران خان کے کہنے کا مطلب ہے کہ پاکستانی فوج میں کوئی بھی لیفٹیننٹ جنرل آرمی چیف بننے کا اہل نہیں ؟

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.