پاکستان

کراچی میں لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو، لوڈشیڈنگ دورانیہ 16 گھنٹے تک پہنچ گیا

گرمی کی شدت میں اچانک اضافے سے بجلی کی طلب بڑھی، شارٹ فال کی وجہ سے لوڈ مینجمنٹ کی جارہی ہے: ڈائریکٹر کمیونیکیشن

کراچی میں شدیدگرمی میں لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہوگیا ہے اور مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16گھنٹے تک پہنچ گیا، عوام کو جینا محال ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی چھ، چھ گھنٹے تک بجلی غائب ہونے کی شکایات ہیں۔ کھارادر، لیاری، نیا آباد، کورنگی، اورنگی، لانڈھی، سرجانی، قائدآباد، قیوم آباد ، نیوکراچی، نارتھ ناظم، ناظم آباد، لیاقت آباد ، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر، اسکیم 33 ، لائنز ایریا اور محمودآباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن عمران رانا کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اچانک اضافے سے بجلی کی طلب بڑھی، شارٹ فال کی وجہ سے لوڈ منیجمنٹ کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.