پاکستان

مریم نواز کی پاسپورٹ کیلئے دائر درخواست پر سماعت کیلئے 3 رکنی بینچ تشکیل

چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں بننے والے فل بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ کے حصول کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں بننے والے فل بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کا فل بینچ مریم نواز کی درخواست پر 14 ستمبر کو سماعت کرے گا۔ اس سے قبل 8 ستمبر کو جسٹس انوار الحق پنوں نے سماعت سے معذرت کرلی تھی، جس کے بعد 2 رکنی بینچ ٹوٹ گیا تھا۔ مریم نواز نے درخواست میں مؤقف اختیار کر رکھا ہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ان کا پاسپورٹ قبضے میں رکھوایا تھا تاہم 4سال گزرنے کے باوجود کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا، آئین کے تحت پاسپورٹ غیر معینہ مدت تک قبضے میں رکھنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.