پاکستانفیچرڈ پوسٹ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، جمع کروائے گئے جوابات غیر اطمینان قرار

الیکشن کمیشن نے تینوں رہنماؤں کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات کو غیراطمینان بخش قرار دے کر ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی، جمع کروائے گئے جوابات غیر اطمینان قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 27 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر اور فواد چوہدری کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تینوں رہنماؤں کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات کو غیراطمینان بخش قرار دے کر ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اسد عمر ، فواد چوہدری اور عمران خان کو شو کاز جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان مقررہ وقت میں اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع نہ کرا سکے، عمران خان کاجواب مقررہ وقت میں الیکشن کمیشن کوموصول نہ ہوا اس لیے ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.