پاکستان

سندھ میں مزید بارش، سیلاب متاثرین کیلئے نئی آزمائش ‘ ہر کوئی پریشان

سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث ان کی عارضی پناہ گاہیں بھی محفوظ نہیں، بچوں اور خواتین کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے

سندھ میں مزید بارش، سیلاب متاثرین کیلئے نئی آزمائش ‘ ہر کوئی پریشان ‘ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں سیلاب سے بے گھر متاثرین کے لیے مزید بارش نئی آزمائش بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، ٹھٹہ، سجاول،گھارو اور مکلی میں ہونے والی تیزبارش سے متاثرین کے خیمے بھیگ گئے۔ متاثرین کو سمجھ نہیں آرہا کہ اب وہ کیا کریں، سیلاب نے پہلے ہی ان کا گھر تباہ کردیا ہے اور اب بارش کے باعث ان کی عارضی پناہ گاہیں بھی محفوظ نہیں، بچوں اور خواتین کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ ادھرعمر کوٹ کے علاقے ڈگری کے نشیبی علاقوں میں بھی حالیہ بارش کے بعد کئی فٹ پانی جمع ہے، بارش سیمتاثرین سیلاب کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.