پاکستان

علی امین گنڈا پور اور وائس چانسلر گومل یونیورسٹی میں تنازع شدت اختیار کرگیا

یونیورسٹی میں خطرات درپیش ہیں،علی امین گنڈا پور نے دھمکیاں دی ہیں ،عہدے سے مستعفی ہونے کا کہا ہے: وائس چانسلر گومل یونیورسٹی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)رہنماء علی امین گنڈا پور اور وائس چانسلرگومل یونیورسٹی میں تنازع شدت اختیار کرگیا، گورنر کے پی کے کو شکایتی خط بھی لکھ دیا گیا

تفصیلات کے مطابق علی امین کی مبینہ آڈیو بیان میں وی سی کو دھمکیاں دیتے سنا جاسکتا ہے، آڈیو میں کہا جارہا ہے کہ اس سے دو بارپوچھا کہ ابھی تک استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟ پھر میں نے اسے اپنی زبان میں سمجھایا۔ نہ کسی کا ڈر ہے نہ خوف، وی سی روڑے اٹکا رہا ہے، اس کے خلاف اعلان جنگ کر چکا ہوں جس کو خط لکھتا ہے لکھے، نہ کسی گورنر کا ڈر ہے نا وزیر اعظم کا، وی سی کو نکال کر دم لوں گا۔

دوسری جانب وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر افتخار احمد نے گورنر خیبر پختونخوا مشتاق غنی کو شکایتی خط لکھ دیا اور کہا کہ یونیورسٹی میں خطرات درپیش ہیں،علی امین گنڈا پور نے دھمکیاں دی ہیں ،عہدے سے مستعفی ہونے کا کہا ہے، مجھ پر طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے جیسے الزامات لگائے ہیں اور دھمکی دی گئی کہ اگر میں طلبہ سے ملا توکچھ بھی ہوسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.