پاکستان

سرحد پار دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی، شہید جوانوں میں نائیک محمد رحمان، نائیک معویز خان اور سپاہی عرفان اللہ شامل ہیں

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3جوان شہید ہوگئے’ جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کا بھاری نقصان ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دہشتگردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ شہید جوانوں میں نائیک محمد رحمان، نائیک معویز خان اور سپاہی عرفان اللہ شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کی جانب سے افغان سر زمین استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان توقع کرتا ہے افغان حکومت مستقبل میں ایسی کارروائیوں کی اجازت نہیں دیگی، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت سیملکی سرحدوں کے دفاع کا عزم کیے ہوئے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.